بسم اللہ الرحمن الرحیم
سورہ فاتحہ کا منظوم ترجمہ
از :حاجی امداد اللہ مہاجر مکی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سبھی خوبی سبھی تعریف ہے
اللہ کو زیبا
بزرگی ہے اُسی آقائے عالی
جاہ کو زیبا
-------------------
وہ ہے سارے جہانوں کا
خُدائے بر تر و بالا
برابر ساری مخلوقات کا ہے پالنے والا
-------------------
بہت ہی مہرباں ہے وہ بڑا ہی مہرباں ہے وہ
سدا رحمت فشاں رحمت فشاں
رحمت فشاں ہے وہ
-------------------
وہی روزِ قیامت کا اکیلا
حکمراں ہوگا
کسی کا مشورہ ہوگا نہ کوئی
درمیاں ہوگا
-------------------
خُداوندا ! ترے آگے ہم اپنا
سر جُھکاتے ہیں
تُجھی کو پُوجتے ہیں بس
تُجھی سے لو لگاتے ہیں
-------------------
خُداوندا ! تُجھی سے چاہتے
ہیں ہم مددگاری
تُجھے آتی ہے اپنے آرزُو
مندوں کی دلداری
-------------------
دِکھا دے ہم کو سیدھی راہ ،
سیدھی راہ پر لے چل
جنہیں تُو نے نوازا ہے انہی
کی راہ پر لے چل
-------------------
نہ ان کی راہ پر لے چل ، خُدائی
مار ہے جن پر
تری پھٹکار ہے جن پر ، تری
دھتکار ہے جن پر
-------------------
نہ ان کی راہ پر لے چل ،
بھٹک کر رہ گئے ہیں جو
ملمع کی طرح چمکے ، چمک کر رہ گئے ہیں جو
ختم شد