Rules


ہدایات برائے عالم/عالمہ کورس

1۔ ایک سال کے دو سیمسٹر ہونگے۔ او رہرسیمسٹر  کی فیس پیشگی اداکرنی ہوگی۔
2۔ دوسرےسیمسٹرکی فیس اداکرنےکےبعدہی امتحان کانتیجہ ارسال کیاجائے گا،اورپھرفوری طور پرسبق کاآغازکردیاجائےگا۔ 
3۔  کورس شروع  کرکے چھوڑنے پر یا غیر حاضری  کی صورت میں ادا کردہ فیس میں سے کچھ بھی رقم واپس نہیں کیجائےگی۔
4۔ ہرماہ کے آخری  پیر کو ماہانہ ٹیسٹ ہوگا۔
5۔  ششماہی امتحان   10 جون 2013 سے شروع ہوگا۔
6۔ ششماہی امتحان میں کسی کتاب میں پچاس نمبرات سے کم آنے کی صورت میں ، اگلے ماہ تیاری کرکےاس کا پھر امتحان دینا ہوگا۔  ششماہی کے نمبرات سالانہ کے نمبرات کے ساتھ جوڑ کر نتیجہ نکالا جائے گا۔
7۔ سالانہ امتحان  23 دسمبر 2013 سے شروع ہوگا۔
8۔ ماہ رمضان کی تعطیل رہے گی۔ رمضان کے دس روز بعد سبق شروع ہوگا۔
9۔ روزانہ  ہر گھنٹہ کی حاضری ہوگی۔ غیرحاضری کی صورت میں معقول عذر پیش کرنا ضروری ہوگا۔
10۔سبق سے غیر حاضر رہ کر سبق ریکارڈ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہاں اگر سبق میں موجود ہوں تویاد داشت کے لیے پیشگی اجازت لےکرریکارڈ کرنےکی اجازت ہوگی۔
11۔ دوران سبق کبھی بھی آپ سے سوال کیا جا سکتا ہے اس لئے چوکنا رہ کرسبق میں مکمل حاضر رہنا ہوگا۔
12۔ روزانہ کبھی سبق کے شروع میں کبھی آخر میں سبق سے متعلق سوالات بھی کیے جائیں گے۔
13۔ دوران  درس کسی دوسرے کام میں مشغول ہونا ، مثلا ناشتہ کرنا وغیرہ جیسے کاموں سے کلی اجتناب کرنا ہوگا۔ اس میں علم دین کی توہین ہے۔
14. پورے سال بلا ناغہ درس میں حاضری دینے پرسالانہ کے مجموعی نمبرات  میں انعام کے طور پر دس نمبرات کا اضافہ کرکے نتیجہ نکالاجائے گا۔  
15۔  ان تمام امور پر امانت داری کے ساتھ عمل کرنا آپ کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ 
16۔  وقتا فوقتا دی گئی ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔ 
نوٹ: ہفتہ و اتوار(Sat & Sun) کو چھٹی رہتی ہے۔
دارالعلوم جلالیہ دیوبند آن لائن      

Audio Files,