Tack of Deoband

To know about the TACK OF DEOBAND in English click here

مسلک علماء دیوبند  (اہل سنت والجماعت)

اہل السنۃ والجماعۃ کا تعارف

اہل سنت والجماعت کا لقب دو کلموں سے مرکب ہے، ایک السنۃ اور ایک الجماعۃ۔ ان دونوں کے مجموعہ ہی سے علماء دیوبند کا مسلک بنتا ہے، السنۃ کے لفظ سے قانون اور دستور کی طرف اشارہ ہےاور الجماعۃ  کے لفظ سے ذوات و شخصیات اور اصحاب کی طرف اشارہ ہے، جس سے واضح ہے کہ اس مسلک میں اصول و قوانین بغیر ذوات کے اور ذوات بغیر اصول وقوانین کے معتبر نہیں، جبکہ قوانین خود ہی ان ذوات کے ذریعہ ہم تک پہونچے ہوئے ہیں، اور خود ذوات بھی ان قوانین ہی کے ذریعہ پہچانی گئی ہیں اور واجب الاعتبار بنیں۔
لہذا ایسا مسلک جس میں ان میں سے کوئی ایک معدوم ہوقابل اعتبار نہیں ہوگا، جیسے کہ اللہ تعالیٰ نے اس امت کو صرف قرآن مجید دینے پر اکتفاء نہ کیا بلکہ اس نے نبی ﷺ کو بھی مبعوث فرمایاجنہوں نے قرآن مجید کے پیغام کولوگوں تک پہونچایا، اس کے الفاظ کی وضاحت کی،  اس کے معانی کو سمجھایا اور عملاً کرکے دکھایا۔ نبی علیہ الصلوٰۃ والسلام نے نہ یہ کہ صرف قرآن مجید کے احکام و قوانین پر عمل کرکے بتایا بلکہ آپ نے ایسی شخصیات تیار کیں جنہوں نے اپنے بل بوتے پر اپنے وقت میں دین شریعت کو سکھایا اور عمل کرکے دکھایا، اور دوسروں کوتربیت دی اوراس کام کے لئے  تیار کیا۔

اسی سنت الٰہی اور سنت نبویﷺ سے یہ واضح ہے کہ اس دین اور اس کی رہنمائی کے لئے صرف قرآن مجیدیا صرف شخصیات ناکافی ہیں، درحقیقت، ان قوانین کے ساتھ ان قوانین کے اساتذہ کا ہونا اور تحریرات کے ساتھ ان کے شارحین کا ہونابھی ضروری ہے۔ کیونکہ علم صرف کتاب اور الفاظ کی شکل میں موجود نہیں ہوتا ہے بلکہ اس میں ایسی چمکدار کرنیں ہوتی ہیں جو لوگوں کے قلوب پر اثر انداز ہوتی ہیں، اسی وجہ سے علماء دیوبند جن کا دوسرا لقب اہل سنت والجماعت ہے کے مسلک میں عمل کے اعتبار سے یہ دونوں اجزاء(قوانین اور ذوات)جو ارشادات نبوی سے ماخوذ ہوں بنیادی عناصر تصور کئے جاتے ہیں ۔درحقیقت،اس جماعت کا  یہی لقب اس کے مضامین کا واضح عنوان ہے جس میں یہ  دونوں بنیادی عناصر'السنت' اور 'الجماعت ' شامل ہیں

Audio Files,